1️⃣👈 کیا مؤمن اور کافر ایک جیسے ہیں؟
2️⃣👈 کیا گناھکار اور نیکوکار ایک جیسے ہیں؟
ـــــــــــــــــ ـالـقرآن الکریــــم ــــــــــــــــــ
💖💖 بسم اللہ الرحمن الرحیم 💖💖
📜 اَمۡ حَسِبَ الَّذِیۡنَ اجۡتَرَحُوا السَّیِّاٰتِ اَنۡ نَّجۡعَلَہُمۡ کَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ سَوَآءً مَّحۡیَاہُمۡ وَ مَمَاتُہُمۡ ؕ سَآءَ مَا یَحۡکُمُوۡن
✍🏻 تـــــرجـــمہ:
✒️ جولوگ بُر ے کاموں کے مرتکب ہُوئے ہیں ، کیا وہ سمجھتے ہیں کہ ہم ان کو ان لوگوں کے بر ابر کردیں گے جوایمان لائے اوراچھے اچھے کام بھی کرتے رہے کہ ان سب کا جینا مرنایکساں ہوگا ؟ یہ لوگ کیابُرا فیصلہ کرتے ہیں ؟
✍🏻 تفسیر آیت کریمہ:
🔵 ان لوگوں کا مرنا جینا ایک سا نہیں ہے
گزشتہ آیات میں دومختلف اور متضاد گرو ہوں کا ذکر تھا
👈 ایک مومنین کاگروہ اور دوسرا کافروں کا
👈 یاایک پرہیز گاروں کا اور دوسرا مجرمین کا
👈 پہلی آیت میں فرمایا گیا ہے :
جو لوگ بُرے کاموں کے مرتکب ہُوئے ہیں کیا وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ہم انکو اُن لوگوں کے برابر کردیں گے جوایمان لائے اوراچھے اچھے کام بھی کرتے رہے کہ ان کا مرنا جینا یکساں ہوگا.
✍🏻 یہ لوگ کیابُر افیصلہ کرتے ہیں (ساء ما یحکمون) ۔
👈 کیا یہ بات ممکن ہے کہ نور اور ظلمت ، علم اور جہل ،نیک اور بد اوریمان او ر کُفر یکساں ہوں ؟
👈 آیا یہ بات ممکن ہے کہ نا برابر امُور کانتیجہ اورپھل مساوی ہو ؟
👈 مثال کے طور پر مرچ کھانے کے بعد ذائقہ چینی کا آئے یہ ہو سکتا ہے؟
👈 ایساہر گز نہیں ہوسکتا .
✍🏻 نیک عمل مومنین ، بـے ایمان مجرمین سے ہر جگہ علیٰحدہ ہیں ،ایمان ہو یاکفر ، نیک اعمال ہوں یابُرے ،ان میں سے ہرایک کو ان کی زندگی اور موت دونوں حالتوں میں اپنے رنگ میں رنگ لیتے ہیں ۔
✒️ یہ آ یت سورہ ص کی ۲۸ آیت کے مانند ہے ،جس میں فرما یا گیاہے :
📜 اٴَمْ نَجْعَلُ الَّذینَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ کَالْمُفْسِدینَ فِی الْاٴَرْضِ اٴَمْ نَجْعَلُ الْمُتَّقینَ کَالْفُجَّارِ.
✍🏻 تـــرجـــمہ
✒️ کیا جولوگ ایمان لائے اورانہوں نے نیک عمل کیئے ہم ان کو مُفْسِدینَ فِی الْاٴَرْضِجیسا بنادیں ؟ یا پرہیز گاروں کو فا جروں کے مانند ؟
✍🏻 سورہ قلم کی ۳۵ و ۳۶ آ یت میں بھی فر مایاگیاہے ۔
📜 اٴَفَنَجْعَلُ الْمُسْلِمینَ کَالْمُجْرِمینَ ،ما لَکُمْ کَیْفَ تَحْکُمُونَ
✍🏻 تـــــرجـــمہ:
✒️ آیاہم مُسلمانوں کوگنا ہگا روں جیسا بنادیں ؟ تمہیں کیاہو گیا ہے ،کیسے فیصلے کرتے ہو ؟
👈 یہ گناہ بھی زخم کی ماند ہے
اجتر حوا، جرح کے مادہ سے ہے ، جس کامعنی وہ زخم یااثر ہے جو بیماری یا کسِی اور تکلیف کی وجہ سے انسان کے بدن پر ہوتا ہے ، چونکہ گناہ کا ارتکاب بھی گویا انسانی رُوح کو مجروح کردیتا ہے ،اسی لیے اجتراح کا مادہ گناہوں کی انجام دہی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ، بلکہ بعض اوقات اس سے بھی وسیع تر معانی کے لیے استعمال ہوتاہے.
👈 مؤمن ایک مضبوط لوہے کی ماند ہےـ
🔹 مومنین کرام ایمان اورعمل صالح کے پر تومیں ایک مخصوص قسم کے اطمینان کے حامل ہوتے ہیں ، حتی کہ حوادثات ِ زمانہ کے سخت سے سخت ادوار بھی ان کی رُوح پرذرہ برابر اثر انداز نہیں ہوسکتے ، جب کہ بے ایمان اور گناہوں میں تھڑے ہوئے لوگ ہمیشہ مضطرب بے چین اورپریشان خیالی کاشکار رہتے ہیں ،اگرچہ وہ نعمتوں میں سرمست ہوں ، پھر بھی انہیں ہمیشہ ان کے زوال کاخطرہ رہتاہے اور اگرمصیبت اور تکالیف میں مبتلا ہوں ، بھی ان کے مقابلے کی تاب نہیں رکھتے ، جیساکہ سُورہ انعام کی ۸۲ آیت میں ہے ۔
📜 الَّذینَ آمَنُوا وَ لَمْ یَلْبِسُوا إیمانَہُمْ بِظُلْمٍ اٴُولئِکَ لَہُمُ الْاٴَمْنُ وَ ہُمْ مُہْتَدُون
✍🏻 تــــرجــــمہ:
جولوگ ایمان لے آئے اورانہوں نے اپنے ایمان کو شرک سے آلودہ نہیں کیا ان کے لیے اطمینان خاطر ہے اور وہی ہدایت یافتہ ہیں ۔
✍🏻 صاحب ایمان افراد خدا کے وعدوں پر مطمئن ہیں اوراس کی خاص عنایتوں کے زیر سایہ ہیں ،جیساکہ سُورہ مومن کی ۱۵ آیت میں ہے ۔
📜 إِنَّا لَنَنْصُرُ رُسُلَنا وَ الَّذینَ آمَنُوا فِی الْحَیاةِ الدُّنْیا وَ یَوْمَ یَقُومُ الْاٴَشْہادُ
✍🏻 تــــرجـــمہ:
ہم اپنے رسُولوں کی اور ان لوگوں کی جو ایمان لے آئے ہیں ،دُنیا وی زندگی میں بھی یقینا مدد کرتے ہیں اور جس دن گواہ کھڑے ہوں گے ، اس دن ( بروز قیامت ) بھی ۔
👈 نورِ ہدایت ،پہلے گروہ کے لوگوں کے دل کو منور کرتا ہے اور وہ اپنی مقدس منزل مقصود کی جانب استوار اورمضبُوط قدموں کے ساتھ رواں دواں ہیں ۔
👈 بہرحال یہ آیت کہتی ہے کہ یہ ایک غلط سوچ ہے کہ کوئی شخص یہ تصوّر کرلے کہ ایمان یاگناہ اور کُفر کاانسانی زندگی میں کوئی عمل دخل نہیں ہوتا ، ایسابالکل نہیں ہے ، ان دونوں قسم کے لوگوں کی زندگی اور موت مکمل طورپر مختلف ہے ۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📚 السورۃ الجاثیة: آیت:21
📚 السورۃ المؤمن: آیت:15
📚 السورۃ الأنعام: آیت:82
📚 السورۃ القلم: آیت:35، 36
📚 تـــفسير نـــــمـونـــه
📚 تــــفســـير البلاغ القرآن
📚 تـــفـــســـير قـــمي
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
🌐 ســــيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
_📯 blogfa:_
_www.sirateaimamasoomin.blogfa.com_
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
ـــــــــــــــ✍🏻
بندہ حقیر: زاھد حسین محمدی مشھدی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📞Call: +989150693306
📞Call: +989308731247
.: Weblog Themes By Pichak :.