✨﷽✨
💧شرعی مسائل💧
۱- سوال: کیا سید، غیر سید کا فطرہ لے سکتا ہے؟
جواب:🌷
سید کسی صورت میں غیر سید کا فطرہ نہیں لے سکتا.
لیکن برعکس غیر سید، سید کا فطرہ لے سکتا ہے.
۲- سوال: کیا کسی فقیر کے بارے میں جستجو کرنا ضروری ہے کہ حقیقت میں یہ شخص فقیر ہے یا نہیں؟
جواب:🌷
جی ہاں آپ کو علم ہونا چاہیےکہ یہ شخص حقیقت میں فقیر ہے بغیر تصدیق کے فطرہ کسی کو نہیں دے سکتے.
۳- سوال: اگر کسی کو فطرہ دیا جائے بعد میں علم ہوجائےکہ وہ فقیر نہیں تھا،
تواب فطرہ کا کیا حکم ہوگا؟
جواب:🌷
اُس سے فطرہ واپس لے لیں، اگراستعمال کرچکا ہو تو اس کا عوض لے لیں،
اگر ملنا ممکن نہ ہو تو دوبارہ اپنے مال سے فطرہ دینا پڑے گا.
۴- سوال: اگر شوھر بیوی بچوں کا یا بیٹا اپنے ماں باپ جنکی کفالت اور نان نفقہ اُن پر واجب ہے لیکن وہ فطرہ نہ دیں تو،
بیوی بچوں یا ماں باپ کے فطرے کا کیا حکم ہے؟
جواب:🌷
الف: بیوی،بچوں اورماں باپ پرکوئی شرعی تکلیف نہیں ہے،
(یعنی اِن پرشرعاً فطرہ ادا کرنا واجب نہیں ہے)
(نظرآقای رھبرحفظہ اللہ)
ب: اگر شوھر یا بیٹا ادا نہیں کرتا تواحتیاط واجب کی بنا پر اپنا اپنا فطرہ خود ادا کریں.(اگر فطرہ کے واجب ہونے شرائط رکھتے ہیں تو)
(آقای سیستانی حفظہ اللہ)
ج: در حد ممکن احتیاط واجب کی بنا پر اپنا اپنا فطرہ خود ادا کریں.
(آقای مکارم شیرازی حفظہ اللہ)
(استفتاءت مراجع عظام)
.: Weblog Themes By Pichak :.