والدین کی اطاعت بھی اطاعت خدا ہے

🌺🌼 والدین کی اطاعت بھی اطاعت خدا ہے 🌼🍀

ـــــــــــــــــ ـالـقرآن الکریــــم ــــــــــــــــــ
                      
💖💖 بسم اللہ الرحمن الرحیم 💖💖

🌴 والدین کی اطاعت ان لوگوں کے مانند ہے جن کی فرما ں برداری عین اطاعتِ خدا ہے ۔ اس لئے قرآن مجید میں ان کو تکلیف پہنچانا حرام قرار دیا ۔اللہ تعالیٰ نے اپنی اطاعت کا ذکر کرنے کے بعد بلافاصلہ والدین سے احسان کرنے کا حکم فرمایا ہے :

📝 وَقَضیٰ رَبُّکَ اَلاَّ تَعْبُدُوْا اِلاَّ ایَّاہ وَبِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَاناً اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِنْدَکَ الْکِبَرُ اَحَدُھُما اَوْکِلَاھُمَا فَلا تَقُلْ لَّھُمَا اُفٍّ وَّلَا تَنْھَرْ ھُمَا وَقُلْ لَّھُمَا قَوْلاً کَرِیْماً۔ وَاخْفِضْ لَھُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَةِ وَقُلْ رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِی صَغِیْراً

✍️ تـــــــرجـــــمه:

✒️ اور تمہارے پروردگار نے حکم دیا کہ سوائے اس کے کسی دوسرے کی عبادت نہ کرنا ا و رماں باپ سے نیکی کرنا ۔اگر ان میں سے ایک یا دونوں تیرے سامنے بڑھاپے کو پہنچیں(اور تیری خدمت کے محتاج ہو جائیں ) تو خبردار ان کے جواب میں اف تک نہ کہنا (یعنی نفرت اور ناراضگی کا اظہار نہ کرنا ) اور نہ جھڑکنا اور (جو کچھ کہنا سننا ہو ) تو بہت ادب سے کہا کرو ۔اور ان کے سامنے نیازوادب اور خاکساری کا پہلو جھکائے رکھنا اور (ان کے حق میں )دعا کرو کہ اے میرے پالنے والے جس طرح ان دونوں نے بچپن میں میری پرورش کی ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما ۔

📜 والد ین واجب سے منع اور حرام کا امر نہیں کر سکتے

✒️ ضمنًا یہ بھی جانناضروری ہے کہ تمام اوامر و نواہی میں مطلق طور پر والدین واجب الاطاعت نہیں ہیں بلکہ ان کی اطاعت مشروط ہے ،کہ وہ کسی حرام کا امر نہ کریں اور نہ واجب قطعی کی انجام دہی سے منع کریں
اس صورت میں خدا اور رسول کی اطاعت مقدم ہے چونکہ قرآن میں اس کے متعلق واضح بیان موجود ہے:

📝 وَوَصَیْنَا الْاِنْسَانَ بِوَالِدَیْہِ حُسْناً ط وَاِنْ جَاھَدَاکَ لِتُشْرِکَ بِیْ مَالیس لَکَ بِہ عِلْمٌ فَلاَتُطِعْھُمَا

✍️ تــــرجـــمہ:

✒️ ہم نے انسان کواپنے ماں باپ سے اچھابرتاوکرنے کاحکم دیاہے اور(یہ بھی کہاہے)کہ اگرتجھے تیرے ماں باپ اس بات پرمجبورکریں کہ ایسی چیزکومیراشریک بناکہ جن (کے شریک ہونے کا)تجھے علم تک نہیں تووالدین کی اطاعت نہ کرنا۔

🌴 ماں باپ کی اطاعت کاوجوب اس قدرمسلم ہے کہ اولادکی نافرمانی اورمخالفت سے والدین کی ناراضگی اورتکلیف کاسبب نہ بن جائے۔کیونکہ ان کوتکلیف دیناازروئے قرآن حرام ہے ۔اس لیے اگرماں باپ کسی کام کی انجام دہی کاحکم دیں یامنع کریں مگربچے ان کی مرضی کے خلاف کام کریں تولازمی طورپرناراض ہوں گے اورانھیں تکلیف پہنچے گی ۔اس صورت میں ان کی اطاعت واجب ہے اورمخالفت حرام۔

📜 والدین کی مخالفت میں اذیت کی تفصیل

✍️ لیکن اس صورت میں جبکہ ماں باپ کسی چیز کاحکم دیتے ہیں یاممانعت کرتے ہیں مگراولادکی عدم تعمیل سے ان کوتکلیف نہیں ہوتی نہ ناراض ہوتے ہیں۔کیونکہ ان کی نظر میں وہ چیز اتنی اہم نہیں۔اس صورت میں مخالفت حرام نہیں۔مثلاًوالدین اپنے فرزندکوسفرپرجانے سے روکتے ہیں لیکن وہ پھربھی وہ سفرپرجائے توناراض نہیں ہوتے اس لیے سفرمباح ہے۔اس کے برخلاف اس کی مسافرت ماں باپ کیلئے اذیت کاسبب بنتی ہوتویہ سفرمعصیت ہے۔نمازپوری پڑھی جائے اورروزہ بھی رکھناچاہئے۔
 ....................................................
📚 السورۃ الاسراء: آیت:23
📚 السورۃ الاسراء: آیت:8
                 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
         🌐 ســــيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
                 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
                          _📯 blogfa:_
            _www.sirateaimamasoomin.blogfa.com_
                 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
 بندہ حقیر: زاھد حسین محمدی مشھدی



تاريخ : یکشنبه ۱۳۹۹/۰۴/۰۸ | 5:10 PM | نویسنده : زاھد حسین محمدی |