https://chat.whatsapp.com/IZ8L3TCtCfv7DHf0Fq06vY
🌺🌼 اولی الأمر کون ہیں؟ 🌼🍀
ـــــــــــــــــ ـالـقرآن الکریــــم ــــــــــــــــــ
💖💖 بسم اللہ الرحمن الرحیم 💖💖
📖 مَا اٰتاکُمُ الرَّسُوْلُ فَخُذُوْہُ وَمَا نَھَا کُمْ عَنْہُ فَاںْ نُتَھُوْا۔
✍🏻 تــــــرجـــمہ؛
جو تم کو رسول امر کریں اُسے لے لیا کرو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو۔
یٰاَ یُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا اَطِیعُوْاللّٰہِ وَاَطِیْعُوالرَّسولَ وَاُوْلِی الْاَمْرِ مِنْکُمْ
✍🏻 تـــرجـــمہ:
اے صاحبانِ ایمان ! خدا کی اطاعت کرو اور رسول کی اور تم میں سے جو صاحبان امر ہیں ، ان کی اطاعت کرو۔
🍂 تفـــــســـــیر آیـــــت 🍂
🔵 پیغمبر اولی الامر کا بیان فرماتے ہیں:
🍂 جناب جابر ابن عبداللہ انصاری سے یہ روایت منقول ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے پوچھا کہ میں خدائے تعالیٰ اور رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) کو جانتا ہوں مگر اولی الامر کو نہیں جانتا۔ آنحضرت (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے فرمایا: اے جابر! اولی الامر میرے بعد میرے خلفاء اور مسلمانوں کے آئمہ ہیں۔ ان میں سے پہلے علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) ہیں۔ ان کے بعد حسن (علیہ السلام) ، ان کے بعد حسین (علیہ السلام) ، ان کے بعد ان کے فرزند علی بن الحسین (علیہ السلام) ، ان کے بعد محمد بن علی (علیہ السلام)،جن کا لقب توریت میں باقر ہے۔تمہاری ان سے ملاقات ہوگی تو ان کو میرا سلام کہنا، ان کے بعدجعفر (علیہ السلام)، ان کے بعد موسیٰ (علیہ السلام)، ان کے بعد علی (علیہ السلام)، ان کے بعد محمد (علیہ السلام)، ان کے بعد علی (علیہ السلام)، ان کے بعد حسن (علیہ السلام)، جب حجت ابن الحسن (علیہ السلام) کا نام لیا تو فرمایا، وہ میرا ہم نام ہوگا اور اس کی کنیت میری کنیت ہوگی۔ وہ اللہ کی طرف سے اس کے بندوں پر حجت اور بقیةاللہ ہو گا۔ اللہ تعالیٰ اُسے مشرق اور مغرب کا فاتح قرار دے گا۔ وہ اپنے پیرووٴں کے درمیان سے اس طرح غائب ہوں گے کہ غیبت کا زمانہ طولانی ہو نے کی بنأ پر لوگ ان کے وجود کی تصدیق نہیں کریں گے، مگر ایسے مومن کہ جن کا دل اللہ تعالیٰ نے آزمایا ہو۔
✍🏻جابر کہتے ہیں ، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! کیا شیعوں کو ان کی غیبت سے فائدہ ہوگا۔
🌴فرمایا: جی ہاں۔ لوگ اس طرح فیض یاب ہوں گے جس طرح بادل کے پردے میں موجود سورج کی روشنی سے موجودات عالم بہرہ مند ہوتے ہیں۔
...................................................
📚 السورۃ الحشر: آیت:7
📚 السورۃ النساء: آیت:59
📚 عیاشی، محمد، همان، ص 253، ح 76 و بحرانی، سید هاشم، همان، ص 386، ح 26. صدوق، محمد، همان، باب 22، ص 222، ح 8 و بحرانی، سید هاشم، همان، ص 383، ح 10.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
🌐ســــيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
_📯 blogfa:_
_www.sirateaimamasoomin.blogfa.com_
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
.: Weblog Themes By Pichak :.