غیبت کا فلسفہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

السلام علی المھدی الذی وعد اللہ به الامم
  
 غیبت کا فلسفہ 

 امام زمانہ (عج) کی غیبت کی چند حکمتیں ہیں جو کتب میں بیان ہوئی ہیں 

 (۱)اللہ تعالی کے اسماء حسنی میں سے ایک اسم حکیم ہے تقریبا قرآن مجید میں یہ اسم ۸۰ دفعہ سے زائد آیا ہے مثلا
 ان اللہ عزیز _حکیم_ (بقرہ ۲۷)
وھو _الحکیم_ الخبیر (انعام ۱۸)
واللہ علیم _حکیم_ (انفعال ۷۱)
یا فرشتوں نے جب خدا سے عرض کیا  
قالوا سبحانک لاعلم لنا الا ما علمتنا انک انت العلیم _الحکیم_ (بقرہ ۳۲)۔ ۔ ۔ ۔ ۔

چونکہ اللہ تعالی ان آیات کی بنا پر _حکیم_ ہے اور حکیم بے مقصد کوئی کام نہیں کرتا۔۔۔۔۔۔۔ لہذا یہ تمام حوادث اور واقعات جو اس (خدائے عزوجل) کے حکم سے ہوتے ہیں یقینا ان کا کوئی نہ کوئی مقصد ہے ۔
یہاں دو نکات واضح ہیں۔

✨(الف) اللہ تعالی کا اپنا ذاتی کوئی ہدف نہیں چونکہ لغنی عن العالمین ہے۔
✨ (ب) اس کی حکمت کا تقاضہ یہ ہے کہ وہ جو فعل بھی انجام دے وہ فعل ہدف کے ساتھ ہو،
 تو اللہ تعالی نےجس موجود کو بھی خلق کیا ہے اسے اس کی تخلیق کے ہدف کی طرف ہدایت دی ہے۔

 ⭕امام مہدی علیہ السلام کی غیبت کا مسئلہ جو کہ اسلام کے اہم اور پچیدہ مسائل میں سے ہے۔
 اور یقینا ان کی غیبت کے لئے حکمت اور مصلحت ہے جو کہ خود امام عج اور ان کے پیروکاروں کے ساتھ تعلق رکھتی ہے ۔
❓یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ مصلحت کامل طور پر ہمیں کیوں نہیں معلوم؟
  
کائنات میں بہت سے حقائق ہیں جو ابھی تک ہمارے لئے ناشناختہ ہیں، یا ایسے واقعات و حادثات رونما ہوتے ہیں کہ ہم ان کی حقیقت سے بے خبر ہیں، اس کی وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ ہمارا علم نہایت ہی محدود ہے اور ان سب ناشناختہ باتوں کو سمجھنے پر قادر نہیں۔ 
جیسا کہ پروردگار نے فرمایا:
 
_اوتیتم من العلم الا قلیلا (اسراء ۵۷)_

 قران کے مطابق انسانوں کو بہت کم علم دیا گیا ہے.
البتہ ہوسکتا ہے کہ اس لاعلمی اور بے خبری میں بھی حکمت ہو اور اس کا معلوم ہونا ہمارے لئے بہتر نہ ہو،
♦️ امام زمانہ عج کی غیبت کا مسئلہ بھی شاید انہی چیزوں کی مانند ہے کیونکہ ابھی تک اس کی تمام تر جہات ہمیں معلوم نہیں  ہوسکیں. 
♦️یہ ایک راز ہے اللہ اور امام مہدی عج کے درمیان کہ خود امام مہدی عج  سرّ اور اسم اعظم ہیں کہ جن کا دل پروردگار علیم و حکیم کی تجلی گاہ ہے۔
🍂ہم امام زمانہ عج  کی زمانہ غیبت میں دعا پڑھتے ہیں: اللھم فصبرنی علی ذلک حتی لا احب تعجیل ما اخرت ولا تاثیر ما عجلت ولا کشف ما سترت ولا عما کتمت ولا انا زعک علی تدبیرک ولا اقول :لم و کیف ومابال ولی الامر لا یظھر ؟  وقد امتلات الارض من الجور و افوض اموری کلھا الیک.. 
 اے ہمارے پروردگار مجھے حضرت کی غیبت کی اس مصیبت عظیم پر صبر کرنے کی توفیق عطا کر، تاکہ میں جہاں، تو نے تاخیر کی وہاں جلدی اور جہاں، تو نے جلدی کی وہاں تاخیر نہ چاہوں اور جسے تو نے چھپایا اسے ظاھر کرنا اور جسے تو نے پنہاں کیا اسے ڈھونڈنا نہ چاہوں اور نہ تیری تدبیر میں تجھ سے نزاع کروں اور نہ کہوں کہ کیوں اور کیسے یوں ہوا؟ اور زبان پر اعتراض جاری نہ کروں کہ ولی امر اور صاحب فرمانِ خدا ظاھر نہیں ہوتے حالانکہ زمین ظلم و ستم سے لبریز ہوچکی ہے، اے پروردگار توفیق دے کہ تیرے ارادہ و مشیت کے سامنے سرتسلیم خم کروں اور سب امور تجھ پر چھوڑ دوں۔

🍂عن عبد اللہ بن الفضل الھاشمی قال: سمعت الصادق جعفر بن محمد علیہ السلام یقول ان لصاحب ھذا الامر غیبۃ لابدمنھا یرتاب فیھا کل مبطل فقلت لہ و لم جعلت فداک ؟ قال لامر لم یوذن لنا فی کشفہ لکم (المہدی مرحوم صدر ص ۱۶۸)

🌺امام صادق علیہ السلام نے فرمایا:
 امام مہدی عج کے لئے یقینا غیبت ہے یعنی اللہ تعالی کی طرف سے طے ہوچکا ہے کہ وہ ایک طویل عرصہ تک غیب میں رہیں ایسی غیبت ہوگی کہ یہ باطل پسند شک کا شکار ہوجائے گا۔ راوی نے پوچھا : اس کی کیا وجہ ہے؟ 
فرمایا کہ یہ ایک ایسا راز ہے کہ جس کے ظاہر کرنے کا حکم نہیں دیا گیا لہذا ضروری ہے کہ وقت ظہور  تک یہ راز مخفی رہے.
 
❤️  امام عصر کے چاہنے والوں کے قافلے میں رہیں ❤️

🌺أللَّــــهُـمَ عَـجِّـلْ لِـوَلـیِـکْ ألْـفَـرَج🌺



تاريخ : پنجشنبه ۱۳۹۹/۰۳/۲۹ | 12:44 PM | نویسنده : زاھد حسین محمدی |