رنگ ہے سرخ خوشی سے رسالت مآب کا
کیجئے دعا کہ وقت ہے مستجاب کا
کیجئے دعا کہ وقت ہے مستجاب کا
پوری ہوئی نبی (ص) کی دعا کہ ابھی ابھی
بزمِ کساء میں پھول کھلا ہے گلاب کا
کیا تجلی ہے کہ خورشید فلک چکر میں ہے
نور ہے مرکز پہ لیکن روشنی منظر میں ہے
(شمیم امروہوی)
زہرا سلام اللہ علیہا ہیں یوں خیال سخنور کے آس پاس
خوشبوئے پاک جیسے گل تر کے آس پاس
(نوشہ امروہوی)
نہیں وہ بے وفا ہو ہی نہیں سکتا زمانے میں
ترے غازی کا جو پرچم اٹھائے فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا
(ساحل امروہوی)
مل گئی ہے مجھکو جراءت ہو گیا بیباک بھی
مدحت زہرا سلام اللہ علیہا نے بخشی قوت ادراک بھی
(حاجی عابد امروہوی)
بے شک امامِ صبر و قناعت ہیں فاطمہ
ہاں معدنِ متاعِ امامت ہیں فاطمہ
صلیٰ علیٰ نبی کی مودت ہیں فاطمہ
اطہر مزاج، شانِ طہارت ہیں فاطمہ
اس در سے بھیک مانگی ہے خیر جمال نے
پائی ہے پر ورش یاں محمد کی آل نے
صفدر ھمدانی
تاريخ : پنجشنبه ۱۳۹۶/۱۲/۱۷ | 11:35 AM | نویسنده : زاھد حسین محمدی |
.: Weblog Themes By Pichak :.