وہ چیزیں جو روزے دار کے لئے مکروہ ہیں

👈 روزے کے احکام

👈 وہ چیزیں جوروزہ دار کے لئے مکروہ ہیں

 مسئلہ (۱۶۲۷) روزہ دارکے لئے کچھ چیزیں مکروہ ہیں اوران میں سے بعض یہ ہیں :

 1️⃣ آنکھ میں دوا ڈالنا اور سرمہ لگانا جب کہ اس کامزہ یا بوحلق میں پہنچے۔

 2️⃣ ہر ایسا کام کرنا جو کمزوری کا باعث ہو مثلاً فصد کھلوانا اورحمام جانا۔

 3️⃣ ناک میں دوا ڈالنا اگریہ علم نہ ہوکہ حلق تک پہنچے گی اور اگریہ علم ہوکہ حلق تک پہنچے گی تواس کااستعمال جائزنہیں ہے۔

 4️⃣ خوشبودار گھاس سونگھنا۔

 5️⃣ عورت کا پانی میں بیٹھنا۔

 6️⃣ شیاف استعمال کرنا یعنی کسی خشک چیز سے انیما لینا۔

 7️⃣ جو لباس پہن رکھا ہو اسے تر کرنا۔

 8️⃣ دانت نکلوانا اور ہر وہ کام کرنا جس کی وجہ سے منہ سے خون نکلے۔

 9️⃣ تر لکڑی سے مسواک کرنا۔

 🔟 بلاوجہ پانی یا کوئی اور سیال چیز منہ میں ڈالنا۔

👈 اور یہ بھی مکروہ ہے کہ منی نکالنے کے قصد کے بغیر انسان اپنی بیوی کا بوسہ لے یا کوئی شہوت انگیز کام کرے ۔
ایسے مواقع جن میں روزہ کی قضا اور کفارہ واجب ہوجاتا ہے.
 
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
فتوا توضیح مرجع تقلید آیت الله......... سید علی حسینی سیستانی مدظله العالی

🌎 سیره ائمه {ع} در ماه رمضان

🙏🏻 زاهد حسین محمدی مشهدی

+989307831247
+923111403072



تاريخ : شنبه ۱۴۰۱/۰۱/۲۰ | 7:4 AM | نویسنده : زاھد حسین محمدی |