🔷 علی نفس النبی ﷺ ہیں:🔷
📜 فَمَنۡ حَآجَّکَ فِیۡہِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَکَ مِنَ الۡعِلۡمِ فَقُلۡ تَعَالَوۡا نَدۡعُ اَبۡنَآءَنَا وَ اَبۡنَآءَکُمۡ وَ نِسَآءَنَا وَ نِسَآءَکُمۡ وَ اَنۡفُسَنَا وَ اَنۡفُسَکُمۡ ۟ ثُمَّ نَبۡتَہِلۡ فَنَجۡعَلۡ لَّعۡنَتَ اللّٰہِ عَلَی الۡکٰذِبِیۡنَ
ترجمہ:
آپ کے پاس علم آجانے کے بعد بھی اگر یہ لوگ (عیسیٰ کے بارے میں) آپ سے جھگڑا کریں تو آپ کہدیں: آؤ ہم اپنے بیٹوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے بیٹوں کو بلاؤ، ہم اپنی بیٹیوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنی بیٹیوں کو بلاؤ، ہم اپنے نفسوں کو بلاتے ہیں اور تم اپنے نفسوں کو بلاؤ، پھر دونوں فریق اللہ سے دعا کریں کہ جو جھوٹا ہو اس پر اللہ کی لعنت ہو۔
📚 ال عمران:۶۱
دلائل نبوۃ میں جابر بن عبداللہ انصاری سے روایت ہے کہ آیۃ مبارکہ ’وَاَنْفُسَـنَا وَاَنْفُسَكُمْ‘ میں انفسنا سے مراد رسول اللہ ﷺ اور علیؑ کی ذوات مقدسہ ہیں۔
📚 دلائل النبوۃ، لابی نعیم، تفسیر ابن کثیر:۲/۴۵
📚 مکتب: سیرة الأئمة المعصومین علیهم السلام
Sirateaimamasoomin.blogfa.com
بندہ حقیر: زاھد حسین محمدی
.: Weblog Themes By Pichak :.