🍀بسمه تعالي
🔸 وہ اعمال جو خدا کو پسند ہیں اور وہ بندگان جن سے خدا محبت کرتا ہے 🔸
احادیث نبوی کی روشنی میں بیان کرنا چاھوں گا کہ کون سے اعمال اللہ تعالی کو بہت پسند ہیں تاکہ ھم بھی وہ اعمال انجام دیں اور کون سی صفات کے حامل بندگان خدا اس کو سب سے زیادہ محبوب ہیں تاکہ ھم بھی اللہ تعالی کے محبوب بندوں والے اعمال انجام دے کر اسی کی رحمت واسعہ میں تھوڑی سی جگہ حاصل کرسکیں،
نیچے نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وہ احادیث پیش کر رہا جس میں اللہ تعالی کے محبوب بندوں کی عالی صفات اور وہ اعمال جن کو اللہ تعالی بے حد پسند فرماتا ہے بیان کیے گئے ہیں،
🔹 حدیث - 1,
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ:
ﺍﺣﺐ ﺍﻻﻋﻤﺎﻝ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﺍﻟﺼﻼﺓ ﻟﻮﻗﺘﻬﺎ ﺛﻢ ﺑﺮ ﺍﻟﻮﺍﻟﺪﻳﻦ ﺛﻢ ﺍﻟﺠﻬﺎﺩ ﻓﻲ ﺳﺒﻴﻞ ﺍﻟﻠﻪ
اللہ تعالی کے نزدیک محبوب ترین کام یہ ہیں،
☘️ـ نماز کو اس کے اول وقت میں بجا لانا،
☘️ـ اپنے والدین کے ساتھ نیکی اور اچھائی سے پیش آنا،
☘️ـ راہ خدا میں جھاد کرنا.
((ﻛﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ، ﺝ 7 ، ﺹ 285 ، ﺡ 18897))
🔹ـ حدیث 2-
ﺍﺣﺐ ﺍﻟﻌﺒﺎﺩ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﺍﻻﺗﻘﻴﺎﺀ ﺍﻻﺧﻔﻴﺎﺀ،
آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
بندگان خدا میں سے اللہ تعالی کے نزدیک محبوبترین وہ بندے ہیں جو پرھیزگار ہیں اور گمنام ہیں،
.
((ﻛﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ، ﺝ 3 ، ﺹ 153 ، ﺡ 5929))
🔹ـ حدیث 3-
ﺍﺣﺐ ﺍﻻﻋﻤﺎﻝ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﺃﺩﻭﻣﻬﺎ ﻭﺍﻥ ﻗﻞ,
نبی مکـرم اسلام ص اپنے نورانی کلام میں فرماتے ہیں: اللہ تعالی کے نزدیک محبوتریــن کام وہ ہے جو ھمیشہ انجام دیا جائے اگرچہ مختصر کام ہی کیوں نہ ہو،
یعنی اگرچہ ھم اللہ تعالی کی راہ میں ھر وقت تھوڑا ہی مال خرچ کرتے ہوں لیکن یہ تھوڑا مال خرچ کرنا بھتر ہے اس زیادہ مال سے جو سالوں بعد خرچ کرتے ہوں،
.
((ﺻﺤﻴﺢ ﻣﺴﻠﻢ، ﻛﺘﺎﺏ ﺻﻼﺓ ﺍﻟﻤﺴﺎﻓﺮﻳﻦ ﻭ ﻗﺼﺮﻫﺎ ، ﺡ 1305))
🔹ـ حدیث ـ 4
ﺍﺣﺐ ﺍﻻﻋﻤﺎﻝ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻣﻦ ﺃﻃﻌﻢ ﻣﺴﻜﻴﻨﺎ ﻣﻦ ﺟﻮﻉ ﺃﻭ ﺩﻓﻊ ﻋﻨﻪ ﻣﻐﺮﻣﺎ ﺃﻭ ﻛﺸﻒ ﻋﻨﻪ ﻛﺮﺑﺎ""
بھترین کام اللہ تعالی کے نزدیک یہ ہیں کہ،
☘️ـ بھوکے مسکین کو کھانا کھلایا جائے،
☘️ـ کسی مقروض کا قرض ادا کیا جائے،
☘️ـ یا کسی مصیبت کو اس سے دور کیا جائے،
((ﻛﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ، ﺝ 6 ، ﺹ 342 ، ﺡ 15958)
🔹ـ حدیث 5-
ﻻ ﻓﻘﺮ ﺍَﺷﺪ ﻣﻦ ﺍﻟﺠﻬﻞ ، ﻻ ﻣﺎﻝ ﺍَﻋﻮﺩ ﻣﻦ ﺍﻟﻌﻘﻞ,
آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
جہالت سے بڑھ کر کوئی تنگدستی نہیں ہے
اور عقل سے بڑھ کر کوئی ثروت نہیں ہے،
یعنی اللہ تعالی کو صاحبان عقل و خرد لوگ زیادہ پسند ہیں اور جہلاء نہیں ـ
((ﺍﺻﻮﻝ ﻛﺎﻓﯽ،ﺝ1،ﺹ 30))
🔹ـ حدیث 6-
ﺍﺣﺐ ﺍﻻﻋﻤﺎﻝ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﺣﻔﻆ ﺍﻟﻠﺴﺎﻥ,
اللہ تعالی کے نزدیک یہ بھی محبوبترین عمل ہے کہ زبان کی غیبت ، گالی گلوچ اور جھوٹ... سے حفاظت کی جائے
.
((ﻛﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ، ﺝ 3 ، ﺹ 551 ، ﺡ 7851))
🔹ـ حدیث 7-
"" ﺍﺣﺐ ﺍﻟﺠﻬﺎﺩ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻋﺰ ﻭﺟﻞ ﻛﻠﻤﺔ ﺣﻖ ﺗﻘﺎﻝ ﻻﻣﺎﻡ ﺟﺎﺋﺮ""
ﺑﻬﺘﺮﻳﻦ ﺟﻬﺎﺩ اللہ تعالی کے نزدیک، ظالم حاکم کے سامنے حق بات کہنا ہے .
یعنی بجائے اس کی چاپلوسی کرنے یا اس کے ظلم پر چپ رھنے کے اس کو حق بات کہنا اسے ظالم کہنا یہ افضل الجھاد ہے .
((ﻣﺴﻨﺪ ﺍﺣﻤﺪ ، ﺑﺎﻗﻲ ﻣﺴﻨﺪ ﺍﻻﻧﺼﺎﺭ ، ﺡ 21137))
🔹ـ حدیث ـ 8
"ﺍﺣﺐ ﺍﻟﻄﻌﺎﻡ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﻣﺎ ﻛﺜﺮﺕ ﻋﻠﻴﻪ ﺍﻻﻳﺎﺩﻱ"
آپ حضور اکرم ص نے فرمایا:
بھترین طعام اللہ تعالی کے نزدیک وہ ہے جس کی طرف بڑھنے والے ھاتھ زیادہ ہوں،
یعنی وہ طعام جس کو ایک ساتھ مل بیٹھ کر کھایا جائے،
((ﻛﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ، ﺝ 15 ، ﺹ 233 ، ﺡ 40716))
🔹ـ حدیث ـ9
ﺍﺣﺐ ﺍﻟﻠﻬﻮ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻲ ﺇﺟﺮﺍﺀ ﺍﻟﺨﻴﻞ ﻭﺍﻟﺮﻣﻲ،
اللہ تعالی کے نزدیک پسندیدہ کھیل گھوڑا سواری اور تیر اندازی ہیں،
کیوں کہ ان کھیلوں سے جنگی مھارت حاصل ھوتی تھی جو جھاد کے وقت مددگار ہوسکتے تھے،
((ﻛﻨﺰﺍﻟﻌﻤﺎﻝ ، ﺝ 4 ، ﺹ 344 ، ﺡ 10812))
🔹ـ حدیث ـ 10
""ﻃﻠﺐ ﺍﻟﻌﻠﻢ ﻓﺮﯾﻀﺔ ﻋﻠﯽ ﮐﻞ ﻣﺴﻠﻢ، ﺍﻻ ﺍﻥ ﺍﻟﻠﻪ ﯾﺤﺐ ﺑﻐﺎﺓ ﺍﻟﻌﻠﻢ"
نبی اکرم ص کا ارشاد گرامی ہے:
علم کا سیکھنا ھر مسلمان پر فرض ہے ،اور اللہ تعالی علم کی جستجو میں نکلنے والوں کو محبوب رکھتا ہے،
.
((ﺍﺻﻮﻝ ﮐﺎﻓﯽ ﺝ 1 /ﺑﺎﺏ ﺩﻭﻡ/ﺹ 35))
🔹ـ حدیث 11
ﺍﺣﺐ ﺍﻟﻠﻪ ﺗﻌﺎﻟﻲ ﻋﺒﺪﺍ ﺳﻤﺤﺎ ﺍﺫﺍ ﺑﺎﻉ ﻭﺳﻤﺤﺎ ﺍﺫﺍ ﺍﺷﺘﺮﻱ ﻭﺳﻤﺤﺎ ﺍﺫﺍ ﻗﻀﻲ ﻭﺳﻤﺤﺎ ﺍﺫﺍ ﺍﻗﺘﻀﻲ،
اللہ تعالی اس بندے کو محبوب رکھتا ہے،
☘️ـ جو بیچتے وقت،
☘️ـ خریدتے وقت،
☘️ـ اور لیتے یا دیتے وقت
سھل انگاری سے کام لیتے ہیں سختی نہیں کرتے،
((ﻧﻬﺞ ﺍﻟﻔﺼﺎﺣﻪ ، ﺹ 15 ، ﺡ 85))
🔹ـ 12
"ﺍﺣﺐ ﻋﺒﺎﺩ ﺍﻟﻠﻪ ﺍﻟﻲ ﺍﻟﻠﻪ ﺃﻧﻔﻌﻬﻢ ﻟﻌﺒﺎﺩﻩ"
حدیث نبوی ص ہے:
خدا کے تمام بندوں میں سے سب سے زیادہ خدا کو وہ بندگان زیادہ محبوب ہیں جو دوسروں کو نفع پہنچانے والے ہیں.
((ﻧﻬﺞ ﺍﻟﻔﺼﺎﺣﻪ ، ﺹ 15 ، ﺡ 86))
....................
اللہ تعالی ھمیں بھی ایسے نیک کام انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائے جن اعمال کے طفیل ھم بھی اپنے رب کے محبوب بندوں کے فھرست میں شامل ہوسکیں.
...
📚ـ انجمن علمی باب العلم
🍀 احقر العباد غ رضا لاشاری🍀
📚 مكتب: سيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
بنده حقير: زاهد حسين محمدى مشهدى
00989150693306
00989307831247
.: Weblog Themes By Pichak :.