☘️ بسمه تعالي
🌴 آیات و روایات میں بھترین مرد (شوھر) اور بھترین عورت(زوجہ) کی صفات💞
🧕بھترین عورتوں کی صفات🧕
:
.1🔹ـ
اگر شوھر اپنی زندگی میں نماز اور روزہ کا پابند ہو تو نیک بیوی بھی اس کے ساتھ نماز اور روزہ کی پابند بن جاتی اور اگر شوھر واجبات کی پرواہ نہ کرتا ہو تو بیوی اسے واجبات کی پابندی کا کہتی اور اسے تذکر دیتی ہے،
.
.2ـ🔹
اپنی دین کی حفاظت کرنے، تقوا الاھی اختیار کرنے، اور اپنے ﻭﻇﺎﻳﻒ ﺍﻟﻬﻲ ﻭ ﺍﺟﺘﻤﺎﻋﻲ،
انجام دینے کے لیے اپنے شوھر کی مددگار بنتی ہے
.
3ـ🔹
اس کا خرچ کم ہو اور اس کا حق مھر زیادہ نہ ہو، .
.4 ـ🔹
زبان کی شایستہ، مھربان اور مثل ایک بھترین تیماردار ہو .
.5 ـ 🔹
منکسر مزاج ہو ناز اور نخروں والی نہ ہو .
.6 ـ 🔹
اپنے گھر کو شوھر کے لیے پر سکون بنائے اور مشکلات کے وقت اپنے شوھر کی دلجوئی کرنے والی ہو اور شوھر کا حوصلہ بڑھانے والی ہو .
.
.7ـ🔹
اپنی شوھر کی زحمات اور جو چیز وی گھر میں لائے اس کی نسبت شکریہ ادا کرنے والی ہو .
.
.8 ـ🔹
کبھی ایسی چیز کا شوھر سے مطالبہ نہ کرے جو بیچارہ شوھر مھیا کرنے پر قدرت نہ رکھتا ہو،
9-🔹 جب شوھر گھر سے باھر ہو تو وہ اپنی اور اس کے مال کی حفاظت کرے، اور جب شوھر گھر میں داخل ہو تو اس کا اچھے انداز سے استقبال کرے،
.
.10ـ 🔹
اپنے گھر کی چار دیواری میں خود کو شوھر کے لیے سنوار کر رکھے اور بھترین لباس پہنے .
.11ـ🔹
جب گھر سے باھر نکلے تو زیب اور زینت کر کے نہ نکلے نہ ہی نا محرموں سے کلام کرے نہ ہی کسی سے ھنسی مزاح کرے،
.
.12ـ🔹
شوھر کے سامنے کسی دوسرے مرد کی تعریف بیان نہ کرے،
.
.13ـ🔹
اگر بیوی سے غلطی سرزد ہوجائے تو فورا شوھر سے معذرت کر لے،
.
.14ـ🔹
ھر وہ کام کرے جس سے اس کا شوھر راضی ہو اور ایسے کاموں سے اجتناب کرے جس سے شوھر ناراض ہوتا ہو اور اگر شوھر ناراض ہوجائے تو اسے چاھیے کہ اس کو منا لے ،
.
.15ـ🔹
ﺍﮔﺮ ﺷﻮﻫﺮ کوئی کام کہے تو اس کی اطاعت کرے اگر شوھر قسم کھائے تو اس کو قبول کر لے اور اپنی ذمیواری کو اچھے طریقے سے انجام دے،
.
16ـ🔹
ﺍﻫﻞ ﻗﻨﺎﻋﺖ اور بچت کرنے والی ہو تاکہ اس کا شوھر مزید پریشانیوں سے محفوظ رہے،
.
.17ـ🔹
اگر کبھی شوھر سے کچھ برا کام سرزد ہو تو اس کو معاف کردے،
.
.18ـ🔹
اپنے گھر کی صفائی ستھرائی کا ھمیشہ خیال رکھے اور گھر کی مالی حالت کو بھتر بنانے میں شوھر کی مدد کرے اور میانہ روی اپنانے والی ہو،
اسراف سے پرھیز کرے اور اچھا کھانا پکانے والی ہو.
.19ـ🔹
کھانہ، صفائی ستھرائی اپنے بچے کے جسم اور روح کو پاکیزہ بنانے والی ہو اور بچوں کی اچھی طرح سے دیکھ بھال کرنے والی ہو ،
.
.20ـ🔹
ﺍﻣﺎﻧﺘﺪﺍﺭ ہو شوھر کے راز کو راز رکھنے والی اور سچ بولنے والی ہو،
.
🤵مردوں کی بھترین صفات :
.1 🔸 ـ مرد دیندار ہو .
.2 🔸ـ ﺧﻮﺵ ﺍﺧﻼﻕ ہو .
.3 🔸ـ ﻋﺎﻗﻞ، سوجھ بوجھ رکھنے والا ،ھوشیار اور چست ہو اور اچھی طرح سے بیوی اور بچوں کی سنبھال رکھنے والو ہو .
.4 ـ🔸
اپنے اھل و عیال کے لیے آرام اور آسایش کا بندوبست کرنے والا ہو،
اور سخاوت اور عطا کرنے والا ہو .
.5 ـ🔸
پاک صاف رھنے والا ہو اور بھترین لباس پہننے والا ہو.
.6ـ🔸
میانہ روی اختیار کرنے والا ہو اور فضول خرچ نہ ہو .
.7ـ🔸
اپنی زوجہ کا احترام کرنے ولا ہو اور اس کی زحمات کی قدر دانی کرنے والا ہو،
.
.8ـ🔸
اپنی بیوی کو محبوب رکھنے والا ہو اور اس چیز کا اظھار بھی کرتا ہو ،
.
.9ـ🔸
اپنی زوجہ کی کمی کوتاھیوں کو بخشنے والا ہو ، .
.10-🔸 نا محرم عورتوں کی طرف نہ دیکھے اور ان کی تعریف اور ستایش بیوی کے سامنے بیان نہ کرے،
.
.11 -🔸 گھر کے کام کاج میں اپنی بیوی کا ھاتھ بٹائے، .
.12-🔸زیادہ غصہ نہ کرے اور اگر غصہ آ بھی جائے تو اسے جلدی ٹھنڈا کر لے اور اپنی بیوی کے ساتھ نہ تو غصہ میں نا روا سلوک اپنائے نہ ہی برے الفاظ کا استعمال کرے ،
...........................
اگر ھمارا معاشرہ بالخصوص میاں اور بیوی احکام اسلامی کی رعایت کر لیں اور ایک دوسرے کے حقوق کی رعایت کریں تو ھمارا ھر گھر جنت نذیر بن سکتا ہے،
اور یہ خاندانی جھگڑے فساد ختم ہوسکتے،
ضرورت اس بات کی ہے کہ ھمیں پہلے تعلیمات محمد و آل محمد ص کو سیکھنا چاھیے اور پھر اس پر عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاھیے تاکہ دنیا اور آخرت دونوں میں ھم بلند مقام پا سکیں،
.
📚ـ [1] . ﻧﺠﻔﻲ، ﻣﺤﻤﺪ ﺣﺴﻴﻦ، ﺟﻮﺍﻫﺮ ﺍﻟﻜﻼﻡ، ﺑﻴﺮﻭﺕ، ﺩﺍﺭﺍﻻﺣﻴﺎﺀ
ﺍﻟﺘﺮﺍﺙ ﺍﻟﻌﺮﺑﻲ، ﭼﺎﭖ ﻫﻔﺘﻢ، ﺝ29، ﺹ .39
[2] . ﻛﻠﻴﻨﻲ، ﻓﺮﻭﻉ ﻛﺎﻓﻲ، ﺗﺼﺤﻴﺢ ﻋﻠﻲ ﺍﻛﺒﺮ ﻏﻔﺎﺭﻱ، ﺗﻬﺮﺍﻥ،
ﺍﻧﺘﺸﺎﺭﺍﺕ ﺍﺳﻼﻣﻴﻪ 1391 ﻕ، ﺝ5، ﺹ .332
[3] . ﻣﻴﺰﺍﻥ ﺍﻟﺤﮑﻤﻪ، ﺣﻴﺪﺙ .8036
[4] . ﺣﺮ ﻋﺎﻣﻠﻲ، ﻭﺳﺎﺋﻞ ﺍﻟﺸﻴﻌﻪ، ﺗﺼﺤﻴﺢ ﺭﺑﺎﻧﻲ ﺷﻴﺮﺍﺯﻱ،
ﺗﻬﺮﺍﻥ، ﺍﻧﺘﺸﺎﺭﺍﺕ ﺍﺳﻼﻣﻴﻪ، 1384 ، ﺝ14 ، ﺹ .54
[5] . ﻣﻈﺎﻫﺮﻱ، ﻋﻠﻲ ﺍﻛﺒﺮ، ﺟﻮﺍﻧﺎﻥ ﻭ ﺍﻧﺘﺨﺎﺏ ﻫﻤﺴﺮ، ﺩﻓﺘﺮ
ﺗﺒﻠﻴﻐﺎﺕ ﺍﺳﻼﻣﻲ ﺣﻮﺯﻩ ﻋﻠﻤﻴﻪ ﻗﻢ، ﭼﺎﭖ ﺳﻮﻡ، ﺹ .115
[6] . ﺣﺮ ﻋﺎﻣﻠﻲ، ﻭﺳﺎﺋﻞ ﺍﻟﺸﻴﻌﻪ، ﺗﺼﺤﻴﺢ ﺭﺑﺎﻧﻲ ﺷﻴﺮﺍﺯﻱ،
ﺗﻬﺮﺍﻥ، ﺍﻧﺘﺸﺎﺭﺍﺕ ﺍﺳﻼﻣﻴﻪ، 1384 ، ﺝ14 ، ﺹ .56
[7] . ﻣﺠﻠﺴﻲ، ﻣﺤﻤﺪ ﺑﺎﻗﺮ، ﺑﺤﺎﺭﺍﻻﻧﻮﺍﺭ، ﺗﻬﺮﺍﻥ، ﺍﻧﺘﺸﺎﺭﺍﺕ
ﺍﺳﻼﻣﻴﻪ، ﺝ103 ، ﺹ .237
[8] . ﺭ . ﻙ : ﺍﻣﻴﻨﻲ، ﺁﺋﻴﻦ ﻫﻤﺴﺮ ﺩﺍﺭﻱ، ﺍﻧﺘﺸﺎﺭﺍﺕ ﺍﺳﻼﻣﻲ
...
انجمن علمی باب العلم
مولانا غلام رضا لاشاری
📚 مکتب: سيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
.: Weblog Themes By Pichak :.