احکام مطهرات

🔵🔹 موضوع مُطہّرات🔹🔵 

 بارہ (12) چیزیں ایسی ہیں جو نجاست کو پاک کرتی ہیں اور انہیں مطہرات کہا جاتا ہے۔

1️⃣ پانی
2️⃣ زمین
3️⃣ سورج
4️⃣ استحالہ
5️⃣ انقلاب
6️⃣ انتقال
7️⃣ اسلام
8️⃣ تبعیت
9️⃣ عین نجاست کا دور ہونا
0️⃣1️⃣ نجاست کھانے والے حیوان کا استبراء 
1️⃣1️⃣ مسلمان کا غائب ہو جانا
2️⃣1️⃣ معمول کے مطابق (ذبیحہ کے) خون کا بہہ جانا

ــــــــــــ✍🏻

🔵 سورج 🔵

♦️ مسئلہ192: سورج ۔ زمین، عمارت اور دیوار کو پانچ شرطوں کے ساتھ پاک کرتا ہے۔

1️⃣ نجس چیز اس طرح تر ہو کہ اگر دوسری چیز اس سے لگے تو تر ہو جائے لہذا اگر وہ چیز خشک ہو تو اسے کسی طرح تر کر لینا چاہئے تاکہ دھوپ سے خشک ہو۔
2️⃣ اگر کسی چیز میں عین نجاست ہو تو دھوپ سے خشک کرنے سے پہلے اس چیز سے نجاست کو دور کر لیا جائے۔
3️⃣ کوئی چیز دھوپ میں رکاوٹ نہ ڈالے۔ پس اگر دھوپ پردے، بادل یا ایسی ہی کسی چیز کے پیچھے سے نجس چیز پر پڑے اور اسے خشک کر دے تو وہ چیز پاک نہیں ہوگی البتہ اگر بادل اتنا ہلکا ہو کہ دھوپ کو نہ رو کے تو کوئی حرج نہیں۔
4️⃣ فقط سورج نجس چیز کو خشک کرے۔ لہذا مثال کے طور پر اگر نجس چیز ہوا اور دھوپ سے خشک ہو تو پاک نہیں ہوتی۔ ہاں اگر ہوا اتنی ہلکی ہو کہ یہ نہ کہا جاسکے کہ نجس چیز کو خشک کرنے میں اس نے بھی کوئی مدد کی ہے تو پھر کوئی حرج نہیں۔
5️⃣ بنیاد اور عمارت کے جس حصے میں نجاست سرایت کر گئی ہے دھوپ سے ایک ہی مرتبہ خشک ہو جائے۔ پس اگر ایک دفعہ دھوپ نجس زمین اور عمارت پر پڑے اور اس کا سامنے والا حصہ خشک کرے اور دوسری دفعہ نچلے حصے کو خشک کرے تو اس کا سامنے والا حصہ پاک ہوگا اور نچلا حصہ نجس رہے گا۔

♦️ مسئلہ193: سورج، نجس چٹائی کو پاک کر دیتا ہے لیکن اگر چٹائی دھاگے سے بنی ہوئی ہو تو دھاگے کے پاک ہونے میں اشکال ہے۔ اسی طرح درخت، گھاس اور دروازے، کھڑکیاں سورج سے پاک ہونے میں اشکال ہے۔

♦️ مسئلہ194: اگر دھوپ نجس زمین پر پڑے، بعد ازاں شک پیدا ہو کہ دھوپ پڑنے کے وقت زمین تر تھی یا نہیں یا تری دھوپ کے ذریعے خشک ہوئی یا نہیں تو وہ زمین نجس ہوگی۔ اور اگر شک پیدا ہو کہ دھوپ پڑنے سے پہلے عین نجاست زمین پر سے ہٹادی گئی تھی یا نہیں یا یہ کہ کوئی چیز دھوپ کو مانع تھی یا نہیں تو پھر بھی وہی صورت ہوگی (یعنی زمین نجس رہے گی)۔

♦️ مسئلہ195: اگر دھوپ نجس دیوار کی ایک طرف پڑے اور اس کے ذریعے دیوار کی وہ جانب بھی خشک ہو جائے جس پر دھوپ نہیں پڑی تو بعید نہیں کہ دیوار دونوں طرف سے پاک ہو جائے۔

🔵 استحالہ🔵

♦️ مسئلہ196: اگر کسی نجس چیز کی جنس یوں بدل جائے کہ ایک پاک چیز کی شکل اختیار کرلے تو وہ پاک ہو جاتی ہے۔ مثال کے طور پر نجس لکڑی جل کر راکھ ہو جائے یا کتا نمک کی کان میں گر کر نمک بن جائے۔ لیکن اگر اس چیز کی جنس نہ بدلے مثلاً نجس گیہوں کا آٹا پیس لیا جائے یا (نجس آٹے کی) روٹی پکالی جائے تو وہ پاک نہیں ہوگی۔

♦️ مسئلہ197: مٹی کا لوٹا اور دوسری ایسی چیزیں جو نجس مٹی سے بنائی جائیں نجس ہیں لیکن وہ کوئلہ جو نجس لکڑی سے تیار کیا جائے اگر اس میں لکڑی کی کوئی خاصیت باقی نہ رہے تو وہ کوئلہ پاک ہے۔

♦️ مسئلہ198: ایسی نجس چیز جس کے متعلق علم نہ ہو کہ آیا اس کا استحالہ ہوا یا نہیں (یعنی جنس بدلی سے یا نہیں) نجس ہے۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
📚 توضیح المسائل 
 مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سید علی حسینی سیستانی مد ظلہ العالی
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
                 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
 🌐 مکتب: سيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
                 •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
 Call: +989150693306
 Call: +989307831247
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
                          _📯 BLOGFA:_
            *_www.sirateaimamasoomin.blogfa.com_*
                •┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
بندہ حقیر: زاھد حسین محمدی مشھدی



تاريخ : جمعه ۱۳۹۹/۰۴/۲۰ | 7:31 PM | نویسنده : زاھد حسین محمدی |