دنیا کی بہترین لذتوں کی حقیقت
🍂 یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ حضرت علی علیہ السلام دنیا اور امور دنیا سے حد درجہ بیزار تھے. آپ ع نے دنیا کو مخاطب کر کے بارہا کہا ہے کہ
یا دنیا! غُرِی غیری
🌻 جا میرے علاوہ کسی اور کو دھوکا دے، میں نے تجھے طلاق بائن دے دی ہے. جس کے بعد رجوع کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.
■ ابن طلحہ شافعی لکھتے ہیں کہ ایک دن حضرت علی علیہ السلام نے جابر ابن عبداللہ انصاری کو لمبی لمبی سانس لیتے ہوئے دیکھا تو پوچھا کہ اے جابر کیا یہ تمہاری ٹھنڈی سانس دنیا کے لئے ہے.
جابر نے عرض کی مولا ہے تو ایسے ہی.
آپ نے فرمایا:
جابر سنو! انسان کی زندگی کا دارومدار سات چیزوں پر ہے اور یہی سات چیزیں وہ ہیں جن پر لذتوں کا خاتمہ ہے. جن کی تفصیل یہ ہے...
➊ کھانے والی چیزیں.
➋ پینے والی چیزیں.
➌ پہننے والی چیزیں.
➍ لذت نکاح والی چیزیں.
➎ سواری والی چیزیں.
➏ سونگھنے والی چیزیں.
➐ سننے والی چیزیں.
🔳 اے جابر اب ان کی حقیقتوں پر غور کرو.
🔵 کھانے میں بہترین چیز شہد ہے، یہ مکھی کا لعاب دہن ہے.
🔵 بہترین پینے کی چیز پانی ہے، یہ زمین پر مارا مارا پھرتا ہے.
🔵 بہترین پہننے کی چیز دیباج و ریشم ہے یہ کپڑے کا لعاب ہے
🔵 بہترین منکوحات عورت ہے جس کی حد یہ ہے کہ اسکی لذت کا مقام پیشاب کے مقام میں ہوتا ہے، دنیا اس کی جس چیز کو اچھی نگاہ سے دیکھتی ہے وہ وہی ہے جو اس کے جسم میں سب سے گندی ہے.
🔵 بہترین سواری گھوڑا ہے جو قتل و قتال کا مرکز ہے.
🔵 بہترین سونگھنے کی چیز مُشک ہے جو ایک جانور کے ناف کا سوکھا ہوا خون ہے.
🔵 بہترین سننے کی چیز غنا (گانا) ہے جو انتہائی گُناہ ہے.
♦️ اے جابر ایسی چیزوں کے لئے عاقل ک یوں ٹھنڈی سانس لے؟
جابر کہتے ہیں کہ اس ارشاد کے بعد سے میں نے کبھی دنیا کا خیال تک نہیں کیا.
اللہ تبارک وتعالی ہمیں دنیا کی رنگینیوں میں غرق ہونے سے بچائے.
ـــــــــــــــــــــــــ
📚 میزان الحکمه، ج4، ص1714بحارالانوار، ج78، ص11
ــــــــــــــــــــــــ
📚 مکتب: سيرة الأئمة المعصومين عليهم السلام
🌎 Sirateaimamasoomin.blogfa.com
بندہ حقیر: زاھد حسین محمدی مشھدی
📞 Call: +989150693306
📞 Call: +989307831247
تاريخ : سه شنبه ۱۳۹۹/۰۴/۳۱ | 8:49 AM | نویسنده : زاھد حسین محمدی |